کویت نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام بنادی

Wait 5 sec.

کویت کی وزارت داخلہ نے قومی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی سازش ناکام بنادی ہے۔کویتی میڈیا رپورٹ کے مطابق کویت میں دہشت گرد تنظیموں کی مالی معاونت میں ملوث 24 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ایک کی شہریت بھی منسوخ کردی گئی ہے۔ملزمان کے قبضے سے غیرقانونی رقوم برآمد ہوئی ہیں اور بیرون ملک روابط کا بھی انکشاف ہوا ہے۔وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ 8 مفرور شہریوں کی بھی نشاندہی کی گئی ہے، فنڈز جمع کرکے بیرون ملک منتقل کرنے کی تیاری کی جارہی تھی۔یہ پڑھیں: کویت: غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں کے خلاف سخت اقدامات کا اعلانکویتی حکام کے مطابق ملزمان بیرونی ہدایات پر فنڈنگ نیٹ ورک چلا رہے تھے۔واضح رہے کہ چند روز قبل وزارتِ داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ و سیکیورٹی میڈیا کے ڈائریکٹر کرنل المنصوری نے خبردار کیا تھا کہ غیر قانونی اسلحہ یا گولہ بارود ملنے کی صورت میں اس کے مالک کا سراغ لگا کر اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔ان کا کہنا تھا کہ اس مہم میں حصہ لینے والے افراد نے ذمہ داری کی بہترین مثال قائم کی ہے، جس سے جرائم میں کمی اور معاشرتی تحفظ کو فروغ ملا ہے۔ادھر وزارتِ داخلہ کے انڈر سیکرٹری میجر جنرل عبدالوہاب نے مختلف پولیس اسٹیشنز کا دورہ کیا اور اسلحہ جمع کرانے کے عمل کا جائزہ لیا تھا۔