امریکی صدر ٹرمپ کی تلخ فون کال کے بعد نیتن یاہو لبنان کے ساتھ جنگ بندی پر آمادہ ہوا۔امریکی اور اسرائیلی میڈیا رپورٹ کا مطابق جمعرات کو ڈونلڈ ٹرمپ کی نیتن یاہو کو کی گئی فون کو سخت قرار دیا جارہا ہے جس کے بعد اسرائیل نے لبنان کے ساتھ جنگ بندی مذاکرات شروع کرنے کا اعلان کیا۔نیئتن یاہو اگر لبنان کے ساتھ بات چیت شروع نہ کرتے تو ٹرمپ خود ہی جنگ بندی کا اعلان کرسکتے تھے۔بلومبرگ کے مطابق ٹرمپ نے نیتن یاہو کو لبنان کو جنگ بندی میں شامل کرنے سے متعلق آخری وقت میں آگاہ کیا تھا۔دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی ہٹ دھرمی برقرار ہے اور اس نے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔یہ پڑھیں: نیتن یاہو کا ایران کیخلاف جنگ جاری رکھنے کا اعلانالجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق نیتن یاہو کا ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کا بیان ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب جنگ بندی کی صورتحال برقرار ہے اور امریکا اور ایران اسلام آباد میں مذاکرات کر رہے ہیں۔اسرائیلی وزیر اعظم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ میری قیادت میں اسرائیل ایران کی دہشتگرد حکومت اور اس کے آلہ کاروں (پراکسیز) کے خلاف جنگ جاری رکھے گا۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ ترکیہ صدر رجب طیب اردوان ایران کو سہولت فراہم کر رہے ہیں اور وہ کرد شہریوں کے قتلِ عام کے ذمہ دار ہیں۔