ایران امریکا مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے

Wait 5 sec.

تہران/واشنگٹن (08 اپریل 2026): ایران اور امریکی ٹی وی نے کہا ہے کہ امریکا ایران مذاکرات 10 اپریل کو اسلام آباد میں ہوں گے۔ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل نے کہا ہے کہ امریکا کو پاکستان کے ذریعے دس نکات بھیج دیے گئے ہیں، مذاکرات اسلام آباد میں ہوں گے جس میں حتمی جنگ بندی پر بات ہوگی۔امریکی ٹی وی سی این این نے بھی رپورٹ کیا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ ایرانی حکام سے اسلام آباد میں بات چیت کی تیاری کر رہی ہے، جے ڈی وینس، جیرڈ کشنر، اسٹیو وٹکوف مذاکرات میں امریکی نمائندگی کر سکتے ہیں۔رپورٹ کے مطابق نائب صدر جے ڈی وینس ہنگری میں موجود ہیں تاہم اسلام آباد میٹنگ کی وجہ سے ان کا دورہ محدود کیا جا سکتا ہے، امریکا ایران مذاکرات میں پاکستانی مذاکرات کار بھی شریک ہوں گے۔امریکی صدر نے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم شہباز کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دیدریں اثنا، ایرانی سپریم سیکیورٹی کونسل نے موجودہ جنگ بندی کو اپنی کامیابی قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مذاکراتی نکات میں پابندیاں اٹھانے کی شرط رکھی گئی ہے، اور بیرون ملک منجمد ایرانی اثاثوں کی بحالی بھی ان نکات میں شامل ہے۔امریکا کی جانب سے کیے گئے اعلان کو ایران کی ایک بڑی کامیابی کے طور پر پیش کیا جا رہا ہے، جس نے ٹرمپ انتظامیہ کی بے مثال دھمکیوں کے باوجود اپنے 10 نکاتی منصوبے میں پیش کردہ مطالبات سے پیچھے ہٹنے سے انکار کر دیا ہے۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی کہا ’’ہمیں ایران کی طرف سے 10 نکاتی تجویز موصول ہو گئی ہے، اور یقین ہے کہ یہ بات چیت کے لیے ایک قابل عمل بنیاد ہے۔‘‘ ان کا کہنا تھا کہ ایران کے ساتھ طویل المدتی حتمی امن معاہدے کے بہت قریب ہیں، ماضی کے اہم اختلافی نکات پر امریکا اور ایران کے درمیان اتفاقِ رائے ہو چکا ہے۔