امریکی صدر نے ایرانی وزیر خارجہ کا بیان سوشل میڈیا پر شیئر کر دیا

Wait 5 sec.

واشنگٹن(8 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ‘ٹروتھ سوشل’ پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا ایک بیان شیئر کیا ہے۔پاکستان کی اعلیٰ قیادت وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے امریکا اور ایران کے درمیان بڑے تصادم کو روکنے کی کامیاب کاوشوں کے بعد امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دو ہفتے کی جنگ بندی پر ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کا سرکاری بیان اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹروتھ سوشل پر شیئر کیا۔جس میں انہوں نے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو کامیاب سفارتکاری اور مشرق وسطیٰ کو بحران سے بچانے میں اہم کردار ادا کرنے پر زبردست خراج تحسین پیش کیا۔ٹروتھ سوشل پر صدر ٹرمپ کے اکاؤنٹ سے شیئر ہونے والے اس بیان میں ایرانی وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے پاکستان کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی خطے میں جنگ کے خاتمے کے لیے کوششوں کو سراہتے ہوئے ان کا شکریہ ادا کیا۔بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی درخواست اور امریکا کی جانب سے 15 نکاتی مذاکراتی تجویز کے تناظر میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کی 10 نکاتی تجویز کو مذاکرات کی بنیاد کے طور پر قبول کرنے کے اعلان کے بعد ایران نے یہ مؤقف اختیار کیا ہے۔ایران نے واضح کیا ہے کہ اگر اس کے خلاف حملے بند کیے جاتے ہیں تو اس کی مسلح افواج دفاعی کارروائیاں روک دیں گی۔مزید یہ کہ دو ہفتوں کے لیے آبنائے ہرمز سے محفوظ گزرگاہ ایران کی مسلح افواج کے ساتھ رابطہ اور تکنیکی حدود کو مدنظر رکھتے ہوئے ممکن ہوگی۔