کویت سٹی: وزارتِ داخلہ کے شعبہ تعلقات عامہ و سیکیورٹی میڈیا کے ڈائریکٹر کرنل المنصوری نے خبردار کیا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ یا گولہ بارود ملنے کی صورت میں اس کے مالک کا سراغ لگا کر اسے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا اور سخت کارروائی کی جائے گی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق کویت ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کرنل المنصوری نے بتایا کہ غیر لائسنس یافتہ اسلحہ اور گولہ بارود جمع کرانے کی مہم میں شہریوں اور مقیم افراد نے بھرپور شرکت کی اور بغیر کسی قانونی کارروائی یا تفتیش کے اپنا اسلحہ پولیس اسٹیشنز میں جمع کرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ اقدام عوام میں قومی شعور اور ملک کے امن و استحکام کے لیے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اس مہم میں حصہ لینے والے افراد نے ذمہ داری کی بہترین مثال قائم کی ہے، جس سے جرائم میں کمی اور معاشرتی تحفظ کو فروغ ملا ہے۔ادھر وزارتِ داخلہ کے انڈر سیکرٹری میجر جنرل عبدالوہاب نے مختلف پولیس اسٹیشنز کا دورہ کیا اور اسلحہ جمع کرانے کے عمل کا جائزہ لیا۔ایران، مناب اسکول حملے کے شہدا کی یاد میں تقریباتکرنل المنصوری کے مطابق پولیس اسٹیشنز کا کردار صرف سیکیورٹی تک محدود نہیں بلکہ وہ سماجی اور انسانی بنیادوں پر مسائل کے حل اور مدد فراہم کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتے ہیں۔