عالمی سطح پر امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم، پاکستان کے کردار کی تعریف

Wait 5 sec.

(8 اپریل 2026): دنیا بھر کے ممالک اور عالمی اداروں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کی اپیل کی ہے۔دنیا بھر کے ممالک اور عالمی اداروں نے امریکا اور ایران کے درمیان ہونے والی حالیہ جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے مشرق وسطیٰ میں مستقل امن کی اپیل کی ہے، اس عمل میں پاکستان کے کلیدی کردار اور کامیاب سفارتکاری کو عالمی سطح پر بھرپور طریقے سے سراہا گیا ہے۔اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے جنگ بندی کا خیرمقدم کرتے ہوئے فریقین سے معاہدے کی پابندی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اس بحران کو ٹالنے کے لیے پاکستان کی بہترین ثالثی پر خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا۔عراق اور مصر نے بھی جنگ بندی کو اہم موقع قرار دیا ہے۔ عراقی وزارت خارجہ نے کشیدگی کم کرنے کے لیے پاکستانی سفارتکاری کی حمایت کی، جبکہ مصر نے فوجی کارروائیاں روکنے کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے پاکستان اور ترکیہ کے ساتھ مل کر امن کوششیں جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔امریکی صدر نے فیلڈ مارشل اور وزیر اعظم شہباز کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں 2 ہفتے کی توسیع کر دیایشیائی ممالک میں جاپان نے اسے خطے کے لیے ایک مثبت پیشرفت قرار دیا، جبکہ انڈونیشیا اور ملائیشیا نے خودمختاری کے احترام اور اشتعال انگیزی سے گریز پر زور دیا ہے۔آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے بھی جنگ بندی کا خیرمقدم کیا ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے پاکستان، مصر، ترکیہ اور سعودی عرب کے کردار کی تعریف کی گئی، جبکہ نیوزی لینڈ نے عارضی جنگ بندی کو مثبت قرار دیتے ہوئے مستقل امن کے لیے مزید ٹھوس اقدامات کی ضرورت پر زور دیا ہے۔عالمی برادری نے اس امید کا اظہار کیا ہے کہ یہ جنگ بندی خطے میں دیرپا امن اور مذاکرات کی راہ ہموار کرے گی اور خلیجی ممالک کے سیکیورٹی خدشات کو بھی بات چیت کے ذریعے حل کیا جائے گا۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیں