ایران سے جنگ بندی کے بعد صدر ٹرمپ کا 100 فیصد فتح کا دعویٰ

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ دعویٰ کیا ہے کہ جنگ بندی کے بعد 100 فیصد فتح حاصل کر لی ہے، آئندہ دنوں میں صورتحال مزیدواضح ہو جائے گی۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فرانسیسی خبر رساں ایجنسی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ جاری کشیدگی کے خاتمے اور جنگ بندی معاہدے پر اتفاق کا اعلان کیا۔صدر ٹرمپ نے اس پیش رفت کو امریکہ کی "100 فیصد فتح” قرار دیتے ہوئے خطے میں طویل المدتی امن کی امید ظاہر کی ہے۔انٹرویو کے دوران صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ یقین ہے کہ چین نے ایران کو مذاکرات کی میز پر لانے اور معاہدے پر آمادہ کرنے میں انتہائی اہم کردار ادا کیا ہے۔ٹرمپ نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ ایران کا جوہری مواد کسی بھی حتمی امن معاہدے کا لازمی حصہ ہوگا، طویل المدتی امن معاہدے کیلئے مضبوط فریم ورک پہلے ہی موجود ہے۔امریکی صدر کا کہنا تھا کہ 15 میں سے اکثر نکات پر اتفاق رائے ہو چکا ہے، جبکہ باقی ماندہ مسائل پر جلد پیش رفت متوقع ہے، آئندہ چند روز میں صورتحال مزید واضح ہو جائے گی اور دنیا دیکھے گی کہ مذاکرات کس سمت میں آگے بڑھتے ہیں۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس معاہدے سے نہ صرف مشرقِ وسطیٰ میں استحکام آئے گا بلکہ عالمی معیشت پر چھائے جنگ کے بادل بھی چھٹ جائیں گے۔