جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن کے لیے بڑی کامیابی ہے، وائٹ ہاؤس

Wait 5 sec.

واشنگٹن: وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن کے لیے بڑی کامیابی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 2 ہفتوں کی جنگ بندی کا اعلان واشنگٹن کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔رپورٹس کے مطابق کیرولائن لیویٹ کا کہنا تھا کہ یہ امریکا کی فتح ہے جسے صدر ٹرمپ اور ہماری شاندار فوج نے ممکن بنایا۔کیرولائن لیویٹ نے کہا کہ ہمارے اہلکاروں کی غیر معمولی صلاحیتوں کی بدولت ہم نے 38 دنوں میں اپنے بنیادی عسکری اہداف حاصل کرنے کے ساتھ انہیں کامیابی سے عبور بھی کیا۔اُن کا کہنا تھا کہ آپریشن ایپک فیوری کے آغاز سے ہی صدر ٹرمپ کو اندازہ تھا کہ یہ کارروائی 4 سے 6 ہفتوں پر محیط ہوگی۔اُنہوں نے کہا کہ فوجی کامیابی نے زیادہ سے زیادہ دباؤ پیدا کیا، جس کے نتیجے میں صدر ٹرمپ اور ان کی ٹیم کو سخت مذاکرات کرنے کا موقع ملا اور اب ایک سفارتی حل اور طویل مدتی امن کی راہ ہموار ہوچکی ہے۔پاکستان کے ذریعے 10 نکات بھیج دیے: ایران، تجاویز موصول ہو گئیں: ڈونلڈ ٹرمپکیرولین نے کہا کہ صدر ٹرمپ نے آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھلوا دیا ہے۔ تاہم، یہ گزرگاہ جنگ کے آغاز سے قبل بھی کھلی تھی، جبکہ ایران نے واضح کیا ہے کہ محفوظ آمد و رفت اب اس کی افواج کے ساتھ ہم آہنگی کے تحت ہی ممکن ہوگی۔