ترک صدر نے اسرائیل کیخلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دے دی

Wait 5 sec.

استنبول (13 اپریل 2026): ترک صدر رجب طیب اردوان نے خبردار کیا ہے کہ ترکیہ قرہ باغ اور لیبیا کی طرح اسرائیل میں بھی مداخلت کرسکتا ہے۔دی ٹیلیگراف کی رپورٹ کے مطابق ترک صدر رجب طیب اردوان نے اسرائیل کے خلاف فوجی کارروائی کی دھمکی دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ جیسے ہم لیبیا اور قرہ باغ میں داخل ہوئے، ویسے ہی اسرائیل میں بھی جاسکتے ہیں۔اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا ہے کہ ہمیں اتنا مضبوط ہونا ہوگا کہ اسرائیل کو فلسطین اورلبنان کے ساتھ یہ سب کرنے سے روک سکیں، ہمیں اسرائیل کیخلاف کارروائی سے کوئی چیز نہیں روک سکتی، صرف مضبوط ہونے کی ضرورت ہے۔ترک صدر نے کہا کہ اسرائیل نے سیز فائر کے روز بھی سیکڑوں لبنانی قتل کیے، نیتن یاہو خون اور نفرت کی آگ میں اندھے ہوچکے ہیں۔اس سے قبل بھی استنبول میں منعقدہ انٹرنیشنل ایشین پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اردوان نے اسرائیلی کارروائیوں کو وحشیانہ قراردیتے ہوئے کہا تھا کہ خون میں رنگا نسل کشی کا یہ نیٹ ورک تمام انسانی اقدار کو پامال کرتے ہوئے معصوم بچوں، خواتین اور شہریوں کو قتل کر رہا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم کی ایران جنگ بندی سے متعلق بیان پر ترک صدر کو دھمکی