کویت نے پروازوں کی بحالی سے افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے ائیرپورٹ بند رہنے کی تصدیق کر دی۔کویت میں ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے ان خبروں کی تردید کی ہے کہ بین الاقوامی ہوائی اڈے پر فلائٹ آپریشن بحال کیا گیا ہے۔اس بات کی تصدیق کی گئی ہے ہوائی اڈہ بند ہے اور سروز کو دوبارہ شروع کرنے کے لیے کوئی سرکاری منظوری جاری نہیں کی گئی ہے۔جمعرات کو جاری کردہ ایک بیان میں، اتھارٹی نے واضح کیا کہ سوشل میڈیا پر ایک گمراہ کن اعلان شیئر کیا گیا تھا، جو مبینہ طور پر ایک ایئرلائن سے شروع ہوا تھا، جس میں تجویز کیا گیا تھا کہ کویت انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے پروازیں دوبارہ شروع ہو جائیں گی۔ عہدیداروں نے زور دے کر کہا کہ یہ معلومات غلط ہیں اور کسی بھی مجاز ادارے کی طرف سے اس کی اجازت نہیں ہے۔اتھارٹی کے سرکاری ترجمان عبداللہ الراجی نے کہا کہ گردش کرنے والے دعوے غلط ہیں اور انہوں نے اعادہ کیا کہ ہوائی ٹریفک کو دوبارہ کھولنے کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور آن لائن گردش کرنے والی غیر تصدیق شدہ معلومات کو شیئر کرنے سے گریز کریں۔