ویٹیکن (13 اپریل 2026): پوپ لیو نے کہا ہے کہ میں ٹرمپ سے بحث میں پڑنا نہیں چاہتا لیکن جنگ کے خلاف بلند آواز میں بات کرتا رہوں گا۔عیسائیوں کے مذہبی پیشوا پوپ لیو نے امریکی صدر ٹرمپ کے اپنے خلاف بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ویٹی کن کی امن اپیل انجیل کی تعلیمات پرمبنی ہے۔ میرے پیغام کو امریکی صدر کے موقف کے برابر رکھنا درست نہیں۔پوپ لیو نے کہا کہ ہمارا مشن دنیا میں امن اور مفاہمت کو فروغ دینا ہے اور ٹرمپ کے بیانات کے برعکس میں اپنے موقف پر قائم رہوں گا۔ان کا مزید کہنا تھا کہ میں صدر ٹرمپ کے ساتھ بحث میں نہیں پڑنا چاہتا، جنگ کے خلاف بلند آواز میں بات کرتا رہوں گا اور کثیر الجہتی تعلقات کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتا رہوں گا۔عیسائیوں کے مذہبی پیشوا نے کہا کہ لوگ تکلیف میں ہیں، کسی کو تو کھڑے ہو کر کہنا چاہیے کہ بہتر راستہ بھی ہے۔واضح رہے کہ پوپ لیو جو ہمیشہ دنیا میں امن کی بات کرتے اور جنگوں کے خاتمے کی اپیل کرتے ہیں۔ انہوں نے دنیا بھر میں جاری تنازعات اور جنگوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے عالمی رہنماؤں سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ طاقت اور غلبے کی پالیسیاں ترک کر کے امن کے قیام کو اپنی اولین ترجیح بنائیں۔جن کے پاس جنگیں چھیڑنے کی طاقت ہے وہ امن کا انتخاب کریں، پوپ لیوتاہم صدر ٹرمپ نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے پوپ لیو پر کڑی تنقید کر دی تھی۔امریکی صدر ٹرمپ نے پوپ لیو کے خلاف بھی بیان داغ دیا