’کانگریس پارٹی پون کھیڑا کے ساتھ کھڑی ہے‘، سپریم کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی کو چیلنج کرنے پر راہل گاندھی کا رد عمل

Wait 5 sec.

کانگریس لیڈر پون کھیڑا کی پیشگی ضمانت کے خلاف آسام حکومت سپریم کورٹ پہنچی ہے۔ آسام حکومت کے اس فیصلے پر راہل گاندھی نے وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کو ہدف تنقید بنایا ہے۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ آسام کے موجودہ وزیر اعلیٰ ملک کے سب سے بدعنوان وزیر اعلیٰ ہیں۔ وہ قانون کی گرفت سے بچ نہیں پائیں گے۔ اپنے سیاسی مخالفین اور ناقدین کو ہراساں کرنے کے لیے ریاستی طاقت کا غلط استعمال کرنا آئین کے خلاف ہے۔The present CM of Assam is the most corrupt in the country. He will not escape the law. His abuse of state power to harass his political opponents and critics is against the Constitution. The questions that are being raised have to be probed. Transparency, accountability of…— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) April 13, 2026راہل گاندھی کے مطابق جو سوال اٹھائے جا رہے ہیں، ان کی تحقیقات ہونی چاہیے۔ شفافیت، حکومت کی جوابدہی اور قانون کی حکمرانی ہماری آئینی اقدار کی بنیاد ہیں۔ راہل گاندھی نے واضح لفظوں میں کہا کہ کانگریس پارٹی پون کھیڑا کے ساتھ کھڑی ہے، ہم ڈرنے والے نہیں ہیں۔ واضح رہے کہ تلنگانہ ہائی کورٹ نے پون کھیڑا کو راحت دیتے ہوئے ایک ہفتہ کی ٹرانزٹ پیشگی ضمانت دے دی ہے۔ کانگریس لیڈر پون کھیڑا کے خلاف وزیر اعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کی اہلیہ رینیکا بھوئیاں سرما نے آسام میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔قابل ذکر ہے کہ آسام حکومت نے ضمانت کے حکم کو اس بنیاد پر چیلنج کیا ہے کہ پیشگی ضمانت کی عرضی حیدرآباد میں داخل کی گئی تھی، جبکہ پون کھیڑا نے ایسی کوئی وجہ نہیں بتائی ہے کہ وہ آسام آ کر وہاں پیشگی ضمانت کے لیے عرضی کیوں نہیں داخل کر سکتے۔ تلنگانہ ہائی کورٹ نے ضمانت عرضی کی قبولیت کو لے کر ریاست کی دلیل کو خارج کر دیا تھا۔ عدالت نے کہا تھا کہ آئین کی دفعہ 21 کو مدنظر رکھتے ہوئے، ہائی کورٹ ملزم کو متعلقہ عدالت تک پہنچنے میں مدد دینے کے لیے، اپنے دائرہ اختیار سے باہر بھی، محدود مدت کے لیے ’ٹرانزٹ پیشگی ضمانت دے سکتا ہے۔