ایران نے بھارت کے لیے آبنائے ہرمز میں بحری راستوں پر تعاون کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایرانی سفیر محمد فتح علی کا کہنا ہے کہ ایران، بھارت کی بحری جہاز رانی میں سہولت فراہم کرنا چاہتا ہے، بھارت کے بحری جہازوں کی آمدورفت پر قریبی رابطہ جاری ہے۔بھارتی سیلرز یونین نے آبنائے ہرمز میں 20 ہزار بھارتی عملے کے پھنسے ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔الجزیرہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارتی سیلرز یونین کی جانب سے عملے کی بحفاظت منتقلی کی اپیل کی گئی تھی۔واضح رہے کہ ایران نے آبنائے ہرمز سے گزرنے والےجہازوں پر ایرانی کرنسی میں فیس کی تجویز دی ہے۔یہ پڑھیں: آبنائے ہرمز: جہازوں پر ایرانی کرنسی میں ٹرانزٹ فیس عائدنائب وزیر خارجہ سعید خطیب زادہ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ امریکی بحری جہاز بھی آبنائے ہرمز سے گزر سکتے ہیں اور دشمنی پر مبنی طرز عمل اختیار نہ کرنے تک ایسا ہی رہے گا۔سعید خطیب زادہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز کھلی ہے۔ تاہم تکنیکی وجوہات کی بنا پر ضروری ہے کہ گزرنے والے جہاز ایرانی افواج سے رابطہ رکھیں۔ایرانی وزیر کا کہنا تھا ہم آبنائے ہرمز میں موجود اپنے محفوظ راستوں کے ذریعے جہازوں کے محفوظ سفر کو یقینی بنائیں گے۔