انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکومت جنگ کے خاتمے کے لیے کی جانے والی تمام کوششوں کو مسلسل نقصان پہنچا رہی ہے۔ مگر انقرہ جنگ بندی کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا رہے گا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق دارالحکومت انقرہ میں کابینہ کے ہفتہ وار اجلاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ اگر ہتھیاروں کو خاموش کرانے اور مذاکرات کے لیے فضا ہموار کرنے کا معمولی سا بھی موقع ملا تو ہم اسے حاصل کرنے کے لیے مخلصانہ کوششیں جاری رکھیں گے۔اُنہوں نے کہا کہ امید ہے کہ یہ غیر قانونی، بے معنی، ناجائز اور پوری انسانیت کے لیے نہایت مہنگی جنگ جلد از جلد ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ جیسے جیسے جنگ طول پکڑ رہی ہے، ہم پہلے ہی خبردار کر چکے ہیں کہ یہ آگ دیگر ممالک تک پھیل سکتی ہے۔ تنازع کے 38ویں دن میں داخل ہونے کے باوجود ہمیں بدقسمتی سے اب بھی اپنے خطے کے حوالے سے وہی خدشات لاحق ہیں۔اسرائیل ایران جنگ سے متعلق تمام خبریں یہاں پڑھیںاردگان نے مزید کہا کہ بڑھتے ہوئے خطرات کے پیش نظر، ایک جانب میں بطور صدر اور دوسری جانب ہمارے وزرا سفارتی رابطوں کو تیز کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ ترکی نے جنگ کے خاتمے کے لیے ثالثی کی کوششیں بھی کی ہیں، جن میں پاکستان اور مصر کے ساتھ مذاکرات شامل ہیں۔