میں اور کروڑوں ایرانی اپنے ملک کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہے، مسعود پزشکیان کا ٹرمپ کو جواب

Wait 5 sec.

تہران : ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ میں اور کروڑوں ایرانی اپنے ملک کے دفاع کے لئے جانیں قربان کرنے کے لیے تیار ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکا کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی اور جنگی خطرات کے پیشِ نظر ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے پوری دنیا کو واضح پیغام دے دیا ہے۔صدر پزشکیان نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘ایکس’ (ٹویٹر) پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں بھی ملک کیلئے اپنی جان وقف کررہا ہوں اور کرتا رہوں گا۔ایرانی صدر نے اپنی پوسٹ میں انکشاف کیا کہ اب تک ملک بھر میں ایک کروڑ 40 لاکھ سے زائد غیور شہریوں نے ایران کی خودمختاری اور دفاع کے لیے اپنی جانیں نچھاور کرنے کی باقاعدہ آمادگی ظاہر کر دی ہے۔صدر نے جذباتی انداز میں لکھا "میں بھی اپنے ملک کے لیے اپنی جان وقف کر رہا ہوں اور ہمیشہ کرتا رہوں گا۔More than 14 million proud Iranians have so far registered to sacrifice their lives to defend Iran. I too have been, am, and will remain devoted to giving my life for Iran. https://t.co/B9GBHAAEMu— Masoud Pezeshkian (@drpezeshkian) April 7, 2026 دوسری جانب ایرانی وزیر داخلہ نے ملک گیر سطح پر رضاکاروں کی رجسٹریشن کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ دس روز قبل عوام سے اپیل کی گئی تھی کہ وہ ملک کی خودمختاری کو یقینی بنانے کے لیے ایرانی فوج کا حصہ بنیں۔ ایرانی عوام نے بے مثال ردِعمل دیا ہے اور اب تک ایک کروڑ سے زیادہ افراد خود کو رجسٹرڈ کروا چکے ہیں، جبکہ رجسٹریشن کا یہ سلسلہ اب بھی تیزی سے جاری ہے۔اس سے قبل ایران کے نائب وزیرِ کھیل علی رضا رحیمی نے ملک کے کھلاڑیوں، فنکاروں، طلبہ اور نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آج دوپہر 2 بجے بجلی گھروں کے گرد "انسانی زنجیریں” بنائیں۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ اثاثے قومی دولت ہیں اور عوام ان کی حفاظت کے لیے ڈھال بنیں گے۔یاد رہے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں پریس بریفنگ کے دوران انتہائی سخت وارننگ دی ہے۔ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ منگل کی رات 8 بجے تک کا وقت ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھولے اور مذاکرات کی میز پر آئے۔ٹرمپ نے دھمکی دی تھی کہ اگر ڈیڈ لائن پر عمل نہ ہوا تو ایران کے تمام بجلی گھروں اور پلوں کو بمباری کر کے تباہ کر دیا جائے گا اور ملک کو "پتھر کے دور” (Stone Age) میں دھکیل دیا جائے گا۔ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ پورا ملک ایک ہی رات میں مفلوج کیا جا سکتا ہے اور یہ کل رات (منگل کی رات) بھی ہو سکتی ہے۔