ایرانی تنصیبات کی جاسوسی کے الزام میں 50 ایجنٹ گرفتار

Wait 5 sec.

تہران(12 اپریل 2026): ایرانی حکام نے مبینہ طور پر "کرائے کے سپاہی” کے طور پر سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں کم از کم 50 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس این این کے مطابق ملزمان پر امریکا اور اسرائیل کے ساتھ تعاون کرنے اور حساس مقامات بشمول سروس سہولیات اور بنیادی ڈھانچے کی معلومات فراہم کرنے کا الزام ہے۔ایرانی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حکام نے ان کے قبضے سے الیکٹرانک آلات، سیٹلائٹ آلات اور اسلحہ بھی برآمد کیا ہے۔ایران میں حالیہ تنازع کے دوران جاسوسی کے الزامات میں درجنوں افراد کو گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ گزشتہ سال امریکا اور اسرائیل کے ساتھ 12 روزہ جنگ کے بعد بھی بڑے پیمانے پر گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں۔واضح رہے کہ ایران کے حال ہی میں نافذ کیے گئے سخت جاسوسی قوانین کے تحت جاسوسی کے ملزمان کو سزائے موت اور جائیداد کی ضبطگی جیسی سخت سزاؤں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔