سعودی عرب میں پٹرول مہنگا ہو گیا

Wait 5 sec.

ریاض (12 اپریل 2026): سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں بڑا اضافہ کر دیا گیا ہے اور پٹرول ایک ریال فی لیٹر مہنگا ہو گیا ہے۔ایران اور امریکا کے درمیان 15 روزہ جنگ بندی معاہدے کے بعد عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے تاہم سعودی عرب میں پٹرول کی قیمت میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔عرب میڈیا کے مطابق سعودی آرامکو نے سنیچر کو اپریل کے لیے پٹرول آکٹین 98 کی قیمت کو ایڈجسٹ کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پٹرول آکٹین 98 کی فی لیٹر قیمت میں ایک ریال کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد اب یہ 3.94 ریال فی لٹر میں دستیاب ہوگا۔پٹرول آکٹین 98 اس سے قبل 2.94 ریال فی لیٹر میں فروخت کیا جا رہا تھا جبکہ سال کے آغاز میں لانچ کیے جانے کے بعد قیمت 2.88 ریال فی لٹر تھی۔دوسری جانب آرامکو نے اپریل کے لیے پٹرول 95 کی سابقہ قیمت 2.33 ریال فی لیٹر اور پٹرول 91 کی 2.18 ریال فی لیٹر برقرار رکھی ہے۔اس کے علاوہ مملکت میں ڈیزل 1.79 ریال فی لٹر اور کیروسین آئل 1.59 ریال فی لٹر کی سابقہ قیمت پر دستیاب رہے گا۔واضح رہے کہ پٹرول 98، اسپورٹس اور ہائی پرفارمنس گاڑیوں کے لیے ہے۔ ان گاڑیوں کی تعداد مملکت میں پانچ فیصد سے زیادہ نہیں جبکہ دیگر گاڑیوں میں اس پٹرول کے استعمال کا کوئی اضافی فائدہ نہیں ہے۔