ممبئی: لائیو کنسرٹ میں ڈرگس کی اوورڈوز کے باعث 2 طلبہ کی موت، منتظم سمیت 5 افراد گرفتار

Wait 5 sec.

ممبئی میں منعقد لائیو کنسرٹ میں ڈرگس پارٹی کی گئی۔ اس دوران ڈرگس کی اوورڈوز لینے کی وجہ سے 2 طلبہ کی موت ہو گئی ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے منتظم سمیت 5 لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ مرنے والوں میں ایک لڑکا اور ایک لڑکی شامل ہے۔ گرفتار ملزمان میں آکاش سامال، ونود جین، پرتیک پانڈے، آنند پٹیل، رونک کھنڈیلوال اور بالاکرشن کُروپ کے نام شامل ہیں۔ اس کے علاوہ پولیس نے 15 سے 20 لوگوں کے بیان درج کیے ہیں۔Maharashtra | Two people died of drug overdoses at a music event at the Nesco Centre in Goregaon, Mumbai. The event was on 11th April. It is still unclear what kind of drug the two deceased consumed and who supplied them. Five people have been arrested so far in this case,…— ANI (@ANI) April 14, 2026واضح رہے کہ متوفی طلبہ کی عمر 20 سے 22 سال کے درمیان ہے، یہ دونوں اپنے دوستوں کے ساتھ ہفتہ (11 اپریل) کی رات لائیو کنسرٹ دیکھنے گورے گاؤں کے علاقے نیسکو گراؤنڈ میں آئے تھے۔ پولیس نے اس معاملے میں 5 لوگوں کو گرفتارکیا ہے، جس میں متاثرہ کے دوست اور منتظم شامل ہیں۔ دونوں طلبہ کی موت پر نیسکو کے ترجمان کا بیان سامنے آیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم متاثرہ لوگوں کے تئیں اپنی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ ہم صورتحال کی سنگینی کو سمجھتے ہیں اور متعلقہ افسران کے ذریعہ کارروائی کی جا رہی ہے۔Mumbai concert tragedy: Two students dead, one critical after suspected drug overdose at NESCO Center; five arrested, probe underway into alleged MDMA circulation and safety lapses.'Condolences express to affected families. Full cooperation with investigating agencies, all… pic.twitter.com/xQ5UI0GMJM— TIMES NOW (@TimesNow) April 14, 2026نیسکو کے ترجمان نے مزید کہا کہ ہم لوگ تحقیقات میں اپنا پورا تعاون دے رہے ہیں۔ اس بات کو یقینی بنانے کے لیے کہ حقائق کا جلد از جلد پتہ چل سکے، تمام متعلقہ معلومات اور مدد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس معاملے کی گہرائی سے جانچ کر رہی ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے کہا کہ ابھی معاملے کی تحقیقات کی جا رہی ہے، اس لیے اس پر مزید کوئی تبصرہ کرنا مناسب نہیں ہوگا۔ ہم افسران کے ساتھ تعاون کرنے اور تمام حفاظتی و تعمیلی معیارات کو برقرار رکھنے کے لیے پرعزم ہیں۔بہار کے موتیہاری میں زہریلی شراب پینے سے 4 افراد کی موت، کئی لوگوں کی بینائی ختم، ایک ملزم گرفتاررپورٹس کے مطابق دونوں طلبہ نے کنسرٹ کے دوران ڈرگس کا استعمال کیا تھا۔ کئی لوگوں کو سانس لینے میں تکلیف ہونے لگی تھی، جس کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال میں داخل کرایا گیا۔ حالانکہ اس کی حتمی تصدیق فارینسک جانچ کے بعد ہی کی جا سکے گی۔ پولیس نے اس سلسلے میں جائے وقوعہ سے دیگر طلبہ کے بیانات درج کر لیے ہیں۔ ساتھ ہی منتظمین اور آپریٹرز سے بھی پوچھ تاچھ کی جا رہی ہے۔