ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی، چین کا ردِعمل سامنے آگیا

Wait 5 sec.

بیجنگ: چین نے امریکی ناکہ بندی پر ردِعمل میں کہا ہے کہ ایرانی بندرگاہوں پر امریکی ناکہ بندی خطرناک اور غیر ذمے دارانہ فعل ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ترجمان چینی وزارتِ خارجہ کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے فوجی تعیناتی میں اضافہ کشیدگی کو مزید بڑھا دے گا۔ترجمان کے مطابق مخصوص ناکہ بندی جیسے اقدامات نازک صورتِ حال کو مزید خراب کر سکتے ہیں، یہ اقدام جنگ بندی کمزور کرے گا۔چینی وزارتِ خارجہ کے مطابق یہ اقدام آبنائے ہرمز میں بحری آمد و رفت کے تحفظ کو بھی خطرے میں ڈالے گا، صرف مکمل جنگ بندی ہی حالات کو بہتر بنا سکتی ہے۔افسردہ ہوں کہ امریکا کے پاس باعثِ شرم صدر ہے، ہیلری کلنٹنموجودہ صورتِ حال اس وقت نازک موڑ پر ہے، چین مشرقِ وسطیٰ میں امن واستحکام کی بحالی کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا۔