افسردہ ہوں کہ امریکا کے پاس باعثِ شرم صدر ہے، ہیلری کلنٹن

Wait 5 sec.

نیویارک: امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی غیر متوازن سوشل میڈیا پوسٹوں کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایک انٹرویو میں امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا وہ اس بات پر دل سے افسردہ ہیں کہ امریکا کے پاس اس قدر باعثِ شرم صدر ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ مکمل طور پر غیر متوازن ہو چکے ہیں اور ہمیں اس بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔ٹرمپ سے ڈرنے والا نہیں جنگ کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا، پوپ لیودوسری جانب امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا ٹرتھ سوشل پر اپنی اے آئی جنریٹڈ تصویر جس میں انہوں نے خود کو یسوع مسیح کے طور پر پیش کیا تھا جسے انہوں نے شدید تنقید کے بعد حذف کردیا تھا۔