جورجیا میلونی پوپ سے متعلق ٹرمپ کے بیان پر سیخ پا

Wait 5 sec.

میلان: اٹلی کی وزیراعظم جورجیا میلونی نے بھی پوپ لیو کے خلاف ٹرمپ کے بیان کی مذمت کی ہے اور ٹرمپ کے بیان کو ناقابل قبول قرار دیا ہے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ مجھے ایسا پوپ نہیں چاہیے، جورجیا میلونی نے کہا کہ پوپ لیو کیتھولک چرچ کے سربراہ ہیں۔رپورٹس کے مطابق میلونی کا کہنا تھا کہ پوپ کے لیے یہ معمول کی بات ہے کہ امن کی بات کریں اور ہر قسم کی جنگ کی مخالفت کریں۔واضح رہے کہ اٹلی کی وزیراعظم خود بھی کیتھولک ہیں اور اٹلی میں دائیں بازو کی حکومت کی سربراہ ہیں۔دوسری جانب امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی غیر متوازن سوشل میڈیا پوسٹوں کو افسوس ناک قرار دیا ہے۔ٹرمپ سے ڈرنے والا نہیں جنگ کے خلاف آواز اٹھاتا رہوں گا، پوپ لیوایک انٹرویو میں امریکا کی سابق وزیرِ خارجہ ہیلری کلنٹن نے کہا وہ اس بات پر دل سے افسردہ ہیں کہ امریکا کے پاس اس قدر باعثِ شرم صدر ہے۔رپورٹس کے مطابق ٹرمپ مکمل طور پر غیر متوازن ہو چکے ہیں اور ہمیں اس بارے میں بات کرنے کی ضرورت ہے۔