بیک وقت 6خلیجی ممالک کا سفر ممکن، بڑی خبر آگئی

Wait 5 sec.

ابوظہبی: خلیجی ممالک کا ریل نیٹ ورک 2030 تک مکمل ہوگا، جو کویت سے عمان تک تمام چھ خلیجی ممالک کو آپس میں جوڑ دے گا۔تفصیلات کے مطابق خلیجی ممالک میں طویل انتظار کے بعد شروع ہونے والا 2,120 کلومیٹر طویل ریل منصوبہ دسمبر 2030 تک مکمل ہونے جا رہا ہے۔گلف ریلوے اتھارٹی کے سینئر حکام کے مطابق منصوبے پر تیزی سے پیش رفت جاری ہے اور ریل سروس کے ذریعے مسافر بغیر کسی سرحدی رکاوٹ کے پورے خطے میں سفر کر سکیں گے۔یہ منصوبہ کویت سے عمان تک تمام چھے خلیجی ممالک کو جوڑے گا، ریلوے لائن سعودی عرب، بحرین اور قطر سے گزرتی ہوئی یو اے ای کے اتحاد ریلوے نیٹ ورک سے منسلک ہوگی اور بالآخر عمانی دارالحکومت مسقط تک پہنچے گی۔جی سی سی ریلوے اتھارٹی نے بتایا کہ سرحدوں پر امیگریشن طرزِ ہوائی سفر کے مطابق روانگی سے قبل ہی مکمل کر لی جائے گی، جس کے بعد مسافر بغیر رکے اپنی منزل کی جانب روانہ ہوں گے، یہ اقدام دنیا کے بہترین سفری ماڈلز کے مطابق ہے۔مزید پڑھیں : خلیجی ممالک مشترکہ سیاحتی ویزا، اہم خبر سامنے آگئیامارات اور عمان کو جوڑنے والے حفیط ریل پروجیکٹ پر تعمیراتی کام کا آغاز ہو چکا ہے، جو اگلے تین سال میں مکمل ہونے کی توقع ہے۔کمپنی کے سی ای او احمد المسوی الہاشمی کے مطابق ایک سال میں 50 لاکھ مکعب میٹر کھدائی، 21 پلوں کی تعمیر اور دو سرنگوں کا آغاز ہو چکا ہے جبکہ 25 سو مشینیں میدان میں کام کر رہی ہیں۔ریلوے نیٹ ورک کا بنیادی مقصد مسافروں کے ساتھ ساتھ فریٹ آپریشنز کو بھی بہتر بنانا ہے، ایک مال بردار ٹرین 15 ہزار ٹن وزن اٹھا سکتی ہے جو 130 ٹرکوں کے برابر ہے۔ فی الحال انجن ڈیزل پر مشتمل ہیں لیکن مستقبل میں انہیں الیکٹرک ٹرینوں میں منتقل کرنے کا منصوبہ ہے تاکہ پائیدار سفر کو یقینی بنایا جا سکے۔جی سی سی ریلوے حکام نے کہا کہ یہ منصوبہ نہ صرف خلیجی ممالک کے درمیان تعلقات اور تجارت کو مضبوط کرے گا بلکہ طویل مدت میں خطے کو دنیا کے دیگر حصوں سے بھی ریل کے ذریعے جوڑنے کی بنیاد فراہم کرے گا.