امن معاہدے میں تاخیر کے سنگین نتائج ہوں گے، ٹرمپ کی حماس کو تنبیہہ

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ غزہ پر بمباری میں عارضی بندش قابل تعریف ہے، حماس نے امن معاہدے میں تاخیر کی تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹروتھ سوشل پر اپنے بیان میں انکا کہنا ہے کہ اسرائیل نے عارضی طور پر بمباری روک دی ہے تاکہ امن معاہدے کو موقع مل سکے۔امریکی صدر کے سوشل میڈیا بیان کو وائٹ ہاؤس نے ری ٹوئٹ کیا ہے، جس میں کہا گیا کہ حماس اس معاملے میں تیزی دکھائے ورنہ تمام شرائط ختم ہوجائیں گی۔انہوں نے کہا کہ امن معاہدے کیلیے حماس کو تیز رفتاری سے اقدامات کرنا ہوں گے بصورت دیگر سب آپشنز خارج عمل ہوسکتے ہیں۔صدر ٹرمپ نے متنبہ کیا کہ میں اس عمل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کروں گا، بہت سے لوگ سمجھتے ہیں کہ تاخیر ہوگی، کسی بھی ایسے نتیجے کو قبول نہیں کیا جائے گا جہاں غزہ دوبارہ خطرہ بنے۔“I appreciate that Israel has temporarily stopped the bombing in order to give the Hostage release and Peace Deal a chance to be completed. Hamas must move quickly, or else all bets will be off. I will not tolerate delay…”- President Donald J. Trump pic.twitter.com/CmNosJ7aPF— The White House (@WhiteHouse) October 4, 2025 ان کا کہنا تھا کہ فریقین معاملہ تیزی سے نمٹائیں اس معاہدے پر فوری عملدرآمد ہونا چاہیے، اس بات کی ضمانت دیتا ہوں کہ ہر فریق کے ساتھ منصفانہ سلوک کیا جائے گا۔امریکی صدر نے کہا کہ حماس کی جانب سے فوری تعاون غزہ جنگ بندی اور قیدیوں کی رہائی کیلئے ضروری ہے، پہلے بھی خبردار کرچکا ہوں کہ مذاکرات میں تاخیر یا رکاوٹ ہوئی تو نتیجہ سنگین ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اس عمل کے نفاذ میں فعال رہنے کا وعدہ کرچکا ہے، معاہدے کے خلاف کوئی بھی کارروائی ہوئی تو سخت ردعمل ہوگا، فریقین وعدوں کو فوری طور پر عملی شکل دیں۔مزید پڑھیں : اسرائیلی حکومت نے اپنی فوج کو غزہ میں آپریشن کم کرنے کا حکم دے دیاصدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ غزہ منصوبے کی کامیابی کے لیے شفافیت اور فوری اقدامات لازمی ہیں، اب عمل کا وقت ہے ،سیاسی بیانات نہیں حقیقی نتائج درکار ہیں۔