پاکستان نے بہترین کام کیا، فیلڈ مارشل فنٹاسٹک اور وزیر اعظم گریٹ ہیں، دونوں چاہتے ہیں مسئلہ حل ہو: ٹرمپ

Wait 5 sec.

واشنگٹن (26 اپریل 2026): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرق وسطیٰ تنازع میں بہترین کام کرنے پر پاکستان، وزیر اعظم اور فیلڈ مارشل کے کردار کی ایک بار پھر تعریف کر دی۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان نے تنازع میں بہترین کام کیا ہے، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور وزیر اعظم شہباز شریف بہترین شخصیات ہیں، دونوں چاہتے ہیں مسئلہ حل ہو۔امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم 16 سے 17 گھنٹے ایسے لوگوں کیلیے سفر نہیں کر سکتے جن کا کبھی سنا نہیں، ایسے لوگوں سے ملاقات کیلیے نہیں جا سکتے جن کا نام بھی نہیں سنا، بڑے سفر کی وجہ سے جانے کا فیصلہ بدلنے پر مجبور ہوئے ہیں۔یہ بھی پڑھیں: صدر ٹرمپ نے امریکی وفد کا دورہ پاکستان منسوخ کر دیاڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جے ڈی وینس، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر بہترین ہیں لیکن طویل سفر نہیں کریں گے، طویل سفر پر پیسہ خرچ نہیں کریں گے میں پیسے کی فکر کرتا ہوں۔انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر فنٹاسٹک اور وزیر اعظم شہباز شریف گریٹ ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ امریکی وفد طویل سفر کر کے بے مقصد باتوں کیلیے نہیں بیٹھے گا، اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر اب پاکستان نہیں جا رہے، منگل کو ملاقات فکس ہوئی تھی لیکن طویل سفر کی وجہ سے دورہ منسوخ کیا، ہمارے پاس تمام کارڈز ہیں ایران ہم سے رابطہ کر سکتا ہے۔امریکی صدر نے کہا کہ ایرانیوں نے ہمیں ایک کاغذ دیا جو بہتر ہو سکتا تھا، اس نے پیشکش میں بہت کچھ دیا لیکن یہ کافی نہیں ہے، ایران کو ایٹمی ہتھیاروں کی اجازت نہیں دے سکتے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ بھی کہا کہ میں نے جنگ بندی سے پیچھے ہٹنے پر غور نہیں کیا، میں اسی سے ڈیل کروں گا جو ایران میں حکمرانی کر رہا ہے، ایرانی رہنما قیادت کرنے کیلیے آپس میں لڑ رہے ہیں، ملک کو چلانے والے سے ڈیل کروں گا چاہے وہ کوئی بھی ہو۔