تہران: ایران میں اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اہم جاسوس مہدی فرید کو آج صبح پھانسی دیدی گئی۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایرانی عدلیہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے اہم جاسوس مہدی فرید نے ایران کی اہم اور حساس معلومات موساد کو فراہم کی تھیں۔ایرانی عدلیہ کے مطابق مہدی فرید ایرانی دفاعی نظام کے انتہائی حساس کمیشن کے سربراہ کے طور پر کام کرتا تھا۔ملزم سوشل میڈیا پلیٹ فارمزکے ذریعے موساد کے افسران سے رابطے میں تھا، حساس معلومات دشمن تک پہنچانے کے جرم میں ملزم کو سخت ترین سزادی گئی۔اس سے قبل پاسدارانِ انقلاب نے ایران کے شمالی صوبے گیلان میں موساد سے روابط رکھنے والے 4 ایجنٹ گرفتار کرلئے۔یہ گرفتاریاں آئی آر جی سی کے انٹیلی جنس اہلکاروں کی کارروائی کے نتیجے میں عمل میں آئیں، جنہوں نے مبینہ طور پر موساد سے وابستہ ایجنٹس کو حراست میں لیا۔جنگ دوبارہ شروع ہوئی توخلیجی تیل کی صنعت تباہ کردیں گے، ایرانی کمانڈر مجید موسویرپورٹس کے مطابق گرفتار افراد پر الزام ہے کہ انہوں نے موساد حکام کو جنگ کے دوران انٹرنیٹ کے ذریعے حساس فوجی اور سیکیورٹی تنصیبات کی تصاویر فراہم کی تھیں اور ان کی نشاندہی کی۔