سعودی عرب اور ایرانی وزرائے خارجہ کا ٹیلیفونک رابطہ

Wait 5 sec.

ریاض: سعودی عرب کے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ایران کے ہم منصب عباس عراقچی نے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اس دوران علاقائی صورتحال اور خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔رپورٹس کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے حوالے سے بتایا رابطے کے دوران حالیہ علاقائی صورتحال اور اس حوالے سے جاری سفارتی کوششوں پر بات کی گئی۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی کی پیش رفت، تنازع کے خاتمے اور کشیدگی میں کمی کے حوالے سے تہران کے موقف سے آگاہ کیا۔پاکستانی معیشت کے لئے اچھی خبر! سعودی عرب سے مزید ایک ارب ڈالر موصولعلاوہ ازیں سعودی وزیر خارجہ سے افغان ہم منصب امیر خان متقی نے بھی رابطہ کیا، وزرائے خارجہ نے خطے کی حالیہ صورتحال اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر بات چیت کی۔