ریاض: سعودی عرب میں وزارتِ حج و عمرہ کا کہنا ہے کہ عازمین حج کی سیفٹی اور سکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ’حج پرمٹ‘ کی پابندی ضروری ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزارت حج کا کہنا ہے کہ ضوابط پر عمل کرنے سے عازمین حج کو آسانی اور سہولت کے ساتھ مناسک کی ادائیگی میں مدد ملتی ہے جبکہ حج سیزن کے دوران منظم موومنٹ اور استحکام کو بھی فروغ ملتا ہے۔رپورٹس کے مطابق وزارتِ حج نے بیان میں کہا کہ’پرمٹ کا مقصد ازدحام کو منظم کرتے ہوئے عازمین کو بہترین خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے۔‘وزارت نے حج قوانین و ضوابط پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا اور خبردار کیا کہ قوانین کی خلاف ورزی نہ صرف سخت سزاؤں کا باعث بنتی ہیں بلکہ عازمین کی سلامتی اور خدمات کی موثر فراہمی کو بھی خطرے میں ڈالتی ہیں۔وزارت نے سوشل میڈیا پرغیر قانونی طور پر حج خدمات فراہم کرنے کے دعوؤں اور گمراہ کن اشتہارات سے بھی خبردار کیا ہے۔پاکستانی عازمین حج کے قافلے مدینہ سے مکہ پہنچنے لگے، روح پرور مناظروزارت کا مزید کہنا تھا کہ مختلف ملکوں کے حج مشنز اور اداروں سے مل کر آگاہی بڑھانے اور عازمین کو آمد سے قبل رہنمائی فراہم کرنے کے لیے تعاون کیا جا رہا ہے تاکہ آغاز سے ہی حج کو منظم کیا جا سکے۔