بیروت: لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللّٰہ نے ڈرون کی مدد سے اسرائیلی فوجیوں کے قریب حملہ کیا جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جنوبی لبنان کے علاقے طیبہ میں حزب اللہ نے ڈرون سے اسرائیلی فوجیوں کو ڈرون سے نشانہ بنانے کی کوشش کی۔Footage shows a Hezbollah explosive-laden drone striking near Israeli troops during the evacuation of wounded soldiers in the southern Lebanon town of Taybeh this morning.The troops are seen firing at the drone before it crashes to the ground and explodes. pic.twitter.com/N3zSA1wW3F— Emanuel (Mannie) Fabian (@manniefabian) April 26, 2026سوشل میڈیا پر گردش کرتی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ حملہ اُس وقت کیا گیا جب اسرائیلی فوج زخمی اہلکاروں کو منتقل کر رہی تھی، اس دوران فوجیوں کو ڈرون پر فائرنگ کرتے ہوئے بھی دیکھا گیا۔اسرائیلی فوج کا لبنان میں حزب اللہ کے 4 فائٹرز شہید کرنے کا دعویٰرپورٹس کے مطابق حزب اللہ کی جانب سے فائر کیا گیا ڈرون زمین پر گرنے کے بعد زور دار دھماکے سے پھٹ گیا، جبکہ اسرائیلی فوجیوں کو ڈرون قریب آتے وقت بھاگتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔