امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ ’آبنائے ہرمز پر ناکہ بندی کے آغاز کے بعد سے اُن کی افواج اب تک 29 جہازوں کو روک چکی ہیں اور متعدد تجارتی بحری جہازوں کے ناکہ بندی سے بچ نکلنے کی میڈیا رپورٹس ’درست نہیں‘۔ دوسری جانب پینٹاگون کا کہنا ہے کہ آبنائے ہرمز میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں کو صاف کرنے میں چھ ماہ تک لگ سکتے ہیں۔