گجرات و مہاراشٹر کی 3 اسمبلی سیٹوں پر بھی ڈالے جا رہے ہیں ووٹایک طرف مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں اسمبلی انتخاب کے پیش نظر ووٹرس اپنے حق رائے دہی کا استعمال کر رہے ہیں، اور دوسری طرف گجرات و مہاراشٹر کی 3 اسمبلی سیٹوں پر بھی ضمنی انتخاب کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ مہاراشٹر کے بارامتی اور راہوری اسمبلی سیٹ پر ووٹرس اپنا نمائندہ منتخب کرنے کے لیے ووٹ ڈال رہے ہیں، جبکہ گجرات کی امریٹھ اسمبلی سیٹ پر ووٹنگ کے لیے لوگوں کی طویل قطار دیکھنے کو مل رہی ہے۔#WATCH | Baramati Assembly bye-elections | Maharashtra Deputy CM Sunetra Pawar casts her vote at a polling station in Gangubai Kante Zilla Parishad Primary School, in Baramati.The seat went vacant after the demise of former DCM Ajit Pawar in a plane crash.(Source: Office of… pic.twitter.com/pgD9TfX6v6— ANI (@ANI) April 23, 2026مغربی بنگال اور تمل ناڈو میں ووٹنگ شروع، مرشد آباد میں ای وی ایم خرابمغربی بنگال اور تمل ناڈو میں آج اسمبلی انتخابات کے تحت ووٹنگ کا عمل شروع ہو گیا۔ دونوں ریاستوں میں صبح 7 بجے سے ووٹنگ چل رہی ہے اور لوگوں میں زبردست جوش دیکھنے کو مل رہا ہے۔ مغربی بنگال میں 16 اضلاع کی 152 سیٹوں پر ووٹنگ ہونی ہے، جبکہ تمل ناڈو میں سبھی 234 اسمبلی سیٹوں پر ووٹ ڈالے جا رہے ہیں۔ دونوں ریاستوں میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔موصولہ اطلاع کے مطابق مغربی بنگال اور تمل ناڈو، دونوں ہی ریاستوں میں پرامن انداز میں ووٹنگ چل رہی ہے۔ فی الحال کسی بھی جگہ سے کسی ناخوشگوار واقعہ کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ ایک میڈیا رپورٹ میں مغربی بنگال کے مرشد آباد میں ای وی ایم خراب ہونے کی خبر نشر کی گئی ہے اور بتایا گیا ہے کہ پولنگ بوتھ نمبر 156 پر فی الحال ووٹنگ رکی ہوئی ہے۔