ایران نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق ٹرمپ کے دعوے کو جھوٹا قرار دیدیا

Wait 5 sec.

تہران: ایران کی عدلیہ نے 8 خواتین کی سزائے موت سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ جھوٹا قرار دے دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کی عدلیہ کا کہنا ہے کہ میدان میں ٹرمپ کے خالی ہاتھ نے انہیں جھوٹی خبروں سے کامیابیاں گھڑنے پر مجبور کردیا ہے۔ایرانی عدلیہ کے مطابق جن خواتین کی بات ٹرمپ کر رہے ہیں ان کو کبھی سزائے موت سنائی ہی نہیں گئی، امریکی صدر نے ان 8 خواتین سے متعلق گزشتہ روز بھی جھوٹا دعویٰ گھڑا تھا۔ایران کی عدلیہ کے مطابق آج ٹرمپ نے کہا کہ ان کے مطالبے پر ایران میں ان خواتین کو پھانسی کی سزا منسوخ کی گئی، گزشتہ روز ٹرمپ نے بیان دیا کہ امن مذاکرات سے پہلے ایران ان خواتین کو رہا کرے۔ایرانی عدلیہ کے مطابق گزشتہ روز جھوٹا ثابت ہونے کے باوجود امریکی صدر نے ایک اور جھوٹا دعویٰ کیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ٹرمپ نے ایران اور اس کی قیادت کی تعریف کرتے ہوئے کہا تھا کہ ایک اچھی خبر سے مجھے ابھی آگاہ کیا گیا ہے۔ٹرمپ نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ ایران میں سزا پانے والی 8 خواتین کی آج موت کی سزا روک دی گئی، ان میں سے 4 خواتین کو فوری رہا کر دیا جائے گا۔ایران کے خلاف ٹرمپ کے جنگی اختیارات چھیننے کی کوشش پھر ناکامامریکی صدر کا کہنا تھا کہ 4 خواتین کو ایک ماہ قید کی سزا سنائی جائے گی، ایران اور ان کی قیادت کو میری درخواست کا احترام کرنے پر سراہتا ہوں۔