روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے کہ روس ایران اور خطے کے دیگر ممالک کے مفاد میں سب کچھ کرے گا۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کی جس میں مختلف امور پربات چیت کی گئی۔اس موقع پر صدر پیوٹن نے کہا کہ ایرانی عوام اپنی خودمختاری کے تحفظ کیلئے ہمت اور بہادری سے لڑ رہے ہیں امید ہے ایرانی قوم مشکل دور پر قابو پالےگی اور امن قائم ہو گا۔صدر پیوٹن کا کہنا تھا کہ ماسکو مشرق وسطیٰ میں فوری امن کیلئے ہر ممکن کوشش کرےگا، گزشتہ ہفتے مجھے ایرانی سپریم لیڈر مجتبیٰ خامنہ ای کا پیغام ملا تھا ہم ایران کیساتھ اسٹریٹجک تعلقات جاری رکھنے کیلئے پرعزم ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور روس تعلقات گہرے اسٹریٹجک شراکت داری سے جڑے ہیں ایرانی عوام نے دشمن کی جارحیت کیخلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا ثابت کر دیا۔روسی وزیرخارجہ، روسی فوجی انٹیلی جنس سربراہ اور معاون بھی ملاقات میں موجود تھے جب کہ عباس عراقچی کےہمراہ ایرانی نائب وزیرخارجہ کاظم غریب آبادی اور ایرانی سفیر کاظم جلالی شریک تھے۔جرمن چانسلرجرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی سفارت کاری اور مذاکراتی مہارت کو غیرمعمولی قرار دے دیا۔جرمن چانسلر نے کہا کہ ایرانی قیادت بہت مہارت سے مذاکرات کر رہی ہے ایران ہماری سوچ سےکہیں زیادہ مضبوط ریاست ثابت ہوا ہے۔ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکی حکمت عملی پر جرمن چانسلر نے سوالیہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا امریکا جنگ سے نکلنے کیلئے کیا حکمت عملی اپنائےگا۔