ایران ہماری سوچ سےکہیں زیادہ مضبوط ریاست ثابت ہوا، جرمن چانسلر

Wait 5 sec.

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے ایرانی سفارت کاری اور مذاکراتی مہارت کو غیرمعمولی قرار دے دیا۔جرمن چانسلر نے کہا کہ ایرانی قیادت بہت مہارت سے مذاکرات کر رہی ہے ایران ہماری سوچ سےکہیں زیادہ مضبوط ریاست ثابت ہوا ہے۔ایران امریکا کشیدگی کے خاتمے کے لیے امریکی حکمت عملی پر جرمن چانسلر نے سوالیہ اٹھاتے ہوئے کہا کہ سمجھ نہیں آرہا امریکا جنگ سے نکلنے کیلئے کیا حکمت عملی اپنائےگا۔ایران میں رجیم چینج کا امکان نہیں، جرمن چانسلرجرمن وزیر خارجہجرمن وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول نے کہا ہے کہ ایران کو عوام کے مفاد کی خاطر امریکا کی مذاکراتی پیشکش قبول کرنی چاہیے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جرمن وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول نے برسلز میں ہونے والے وزرائے خارجہ کے اجلاس سے قبل گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایران اسلام آباد میں امریکا کے ساتھ تعمیری مذاکرات کا آغاز کرے۔رپورٹس کے مطابق جرمنی کے وزیرِ خارجہ جوہان ویڈیفول کا دوران گفتگو کہنا تھا کہ امریکی نائب صدر اسلام آباد جانے کے لیے تیار ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ جیسا کہ ہمیں معلوم ہے، امریکی نائب صدر اسلام آباد کے دورے کے لیے تیار ہیں، ایران کو بھی اب اپنے عوام کے مفاد میں اس پیشکش کو قبول کرلینا چاہئے۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ ایران کو امریکا کی جانب سے بڑھائے گئے ہاتھ کو قبول کرنا چاہیے۔