برطانیہ میں ریٹیل سیلز کی 40 سال کی بدترین گراوٹ

Wait 5 sec.

ایران جنگ کے باعث برطانیہ میں ریٹیل سیلز کی 40سال کی بدترین گراوٹ دیکھنے میں آئی ہے۔سی بی آئی سروے کے مطابق خریداروں میں مہنگائی کے خدشات بڑھ گئے ہیں اور اپریل میں ریٹیل سیلز انڈیکس 68فیصد تک گر گیا جو کہ 1983 کے بعد کم ترین سطح ہے۔الجزیرہ ٹی وی کے مطابق مارچ میں انڈیکس 52 فیصد تھا اور صورتحال مزیدخراب ہو گئی ہے۔ مئی کیلئے توقعات بھی منفی اور انڈیکس 60فیصد تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔سال 2021 کے بعد سب سے مایوس کن کاروباری منظر نامہ سامنے آگیا ہے اور ماہرین کے مطابق ایران جنگ کے معاشی اثرات واضح ہون اشروع ہو گئے۔کاروباری اداروں نے برطانوی حکومت سے اخراجات کم کرنے کے اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ برطانوی حکومت سے بجلی بل اور پراپرٹی ٹیکس کم کرنے کی سفارشات کر دی گئیں۔