پیر کو کانگریس قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں عوامی مفاد کے مسائل اٹھانے اور ایوان کے لیے اہم موضوعات کو حتمی شکل دینے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس کے ساتھ ہی تمام 230 سیٹوں پر خواتین ریزرویشن نافذ کرنے کے تئیں کانگریس لیڈران نے اپنی حمایت کا اعادہ کیا۔ مدھیہ پردیش کانگریس کے صدر جیتو پٹواری کی موجودگی میں حزب اختلاف کے قائد امنگ سنگھار کی رہائش پر یہ میٹنگ ہوئی۔ اس میں کانگریس اراکین اسمبلی پھول سنگھ بریا، جھوما سولنکی، نارائن سنگھ پٹا، سنجے اوئیکے، دنیش جین باس، چندا سنگھ گور، بابو ڈنڈیل اور سچن یادو بھی شامل ہوئے۔आज प्रदेश कांग्रेस अध्यक्ष श्री जीतू पटवारी जी की उपस्थिति में नेता प्रतिपक्ष श्री उमंग सिंघार जी के निवास पर विधानसभा के विशेष सत्र से पूर्व, कांग्रेस विधायक दल की महत्वपूर्ण बैठक आयोजित की गई। बैठक में सर्वसम्मति से यह निर्णय लिया गया कि मध्य प्रदेश कांग्रेस आज विधानसभा में… pic.twitter.com/KzXBN0mVWN— MP Congress (@INCMP) April 27, 2026کانگریس رکن اسمبلی پھولٖ سنگھ بریا نے ’آئی اے این ایس‘ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی حکومت صرف یہ دکھانا چاہتی ہے کہ وہ خواتین کی خیر خواہ ہے، لیکن حقیقت بالکل اس کے برعکس ہے۔ بی جے پی خواتین کی ہمدرد نہیں ہے۔ خواتین کو جس تکلیف کا سامنا کرنا پڑا ہے وہ حکمراں جماعت کی ہی دی ہوئی ہے۔ اسے معافی مانگنی چاہیے تھی، لیکن اس کے بجائے وہ محض تشہیر میں مصروف ہے۔رکن اسمبلی بابو ٹنڈیل نے کہا کہ ہماری میٹنگ کا ایجنڈا تھا کہ ہم حکمراں جماعت کو جواب دیں گے۔ خواتین کو لوک سبھا اور اسمبلی میں 33 فیصد ریزرویشن ملنا ہی چاہیے۔ دنیش جین باس نے کہا کہ 2023 میں ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ پاس ہو چکا ہے۔ اب سیاسی پارٹیوں کو ٹکٹ کی تقسیم میں خواتین کے لیے 33 فیصد ریزرویشن کو نافذ کر دینا چاہیے، لیکن بی جے پی صرف ملک کو گمراہ کرنا چاہتی ہے۔کانگریس رکن اسمبلی سچن یادو نے کہا کہ بی جے پی کی نیت میں کھوٹ ہے۔ خواتین ریزرویشن کا مسئلہ صرف ایک سیاسی دکھاوا ہے۔ اسملبی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مقصد صرف سیاسی فائدہ حاصل کرنا ہے۔ حکومت کی نیت اور سوچ میں بہت فرق ہے۔ حکومت ملک کی نصف آبادی کو ان کے حقوق دینے کا ارادہ نہیں رکھتی۔कांग्रेस पार्टी सहित समूचे विपक्ष ने 2023 में ही संसद में "नारी शक्ति वंदन अधिनियम" को पारित करवा दिया था मगर भाजपा सरकार ने इसे रोकने का काम किया है, हमारी मांग है कि देश में सबसे बड़ी आबादी अन्य पिछड़ा वर्ग की है उसे भी राजनीतिक आरक्षण दिया जाए।: पूर्व मंत्री एवं विधायक श्री… pic.twitter.com/mH9IZyv5r5— MP Congress (@INCMP) April 27, 2026کانگریس رکن اسمبلی چندا سنگھ گور نے کہا کہ بی جے پی حکومت خواتین مخالف ہے۔ وہ نہیں چاہتی ہے کہ خواتین کو ریزرویشن ملے۔ سنجے اوئیکے نے کہا کہ جب 2023 میں ’ناری شکتی وندن ادھینیم‘ پاس ہو چکا ہے، تب سے بی جے پی کو خواتین ریزرویشن نافذ کرنے کی ہمت نہیں ہوئی۔ کانگریس کا مطالبہ ہے کہ موجودہ صورتحال کے مطابق ہی خواتین ریزرویشن نافذ کیا جانا چاہیے۔भाजपा की मंशा महिला सशक्तिकरण नहीं, केवल राजनीतिक दिखावा है।कांग्रेस विधायक दल द्वारा महिलाओं को तत्काल प्रभाव से वर्तमान सीटों पर 33% आरक्षण देने हेतु लाए गए अशासकीय संकल्प को सरकार द्वारा स्वीकार न किया जाना यह स्पष्ट करता है कि भाजपा महिला सशक्तिकरण को लेकर गंभीर नहीं है,… pic.twitter.com/qUTqiEbGj0— MP Congress (@INCMP) April 27, 2026قابل ذکر ہے کہ میٹنگ کے بعد رکن اسمبلی جھوما سولنکی نے کہا کہ ’’بی جے پی حکومت ریزرویشن اور حد بندی کے مسائل پر الجھن پیدا کر رہی ہے۔ اگر بہن-بیٹیوں کو احترام دینا ہے اور سیاست میں ان کی شرکت کو بڑھانا ہے تو خواتین ریزرویشن بل کو براہ راست طور پر نافذ کیا جانا چاہیے۔‘‘