جنوبی سوڈان میں طیارہ گر کر تباہ، تمام سوار افراد ہلاک

Wait 5 sec.

جنوبی سوڈان کا کہنا ہے کہ جوبا کے قریب طیارے کے حادثے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ملک کی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بتایا کہ پیر کو جنوبی سوڈان کے دارالحکومت جوبا کے جنوب مغرب میں ایک طیارہ گر کر تباہ ہو گیا جس میں سوار تمام 14 افراد ہلاک ہو گئے۔ایوی ایشن اتھارٹی نے ایک بیان میں کہا کہ یہ طیارہ، سیسنا 208 کارواں جو سٹی لنک ایوی ایشن کے ذریعے چلایا جاتا ہے، یی سے جوبا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہوا تو پرواز کے دوران رابطہ منقطع ہو گیا۔طیارے نے مقامی وقت کے مطابق 0915 پر اڑان بھری اور 0943 پر رابطہ منقطع ہوگیا۔ جہاز میں 13 مسافر اور ایک پائلٹ سوار تھے جن میں دو کینیا کے شہری اور 12 جنوبی سوڈانی شہری تھے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی رپورٹوں سے لگتا ہے ہوائی جہاز خراب موسم کی وجہ سے گرِ کر تباہ ہوا۔