ٹرمپ نے تمام ایرانی کشتیوں پر حملہ کرنے کا حکم دیدیا

Wait 5 sec.

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی بحریہ کو تمام ایرانی کشتیوں پر حملہ کرنے کا حکم دے دیا۔اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر جاری بیان میں امریکی صدر نے کہا کہ ایران کی چھوٹی کشتیاں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھا رہی ہیں ان کشتیوں کو بھی ایرانی بحری جہازوں کی طرح سمندر کی تہہ میں پہنچائیں گے۔ٹرمپ نے کہا کہ امریکی بحریہ میرے حکم پر عمل میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ نہ دکھائے ہمارے جنگی جہاز آبنائے ہرمز کو بارودی سرنگوں سے صاف کر رہے ہیں، بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں 3گنا تیزی لائی جائے۔