ایرانی چیف جسٹس غلام حسین محسنی نے امریکا کو متنبہ کیا ہے کہ پاسداران انقلاب کی تیاریاں مکمل ہیں۔غلام حسین محسنی نے امریکی دھمکیوں پر ردعمل میں کہا کہ ایران کی کشتیاں اور جدید زیرآب ڈرونز امریکی جہازوں کی تباہی کےلیے تیار ہیں، سمندری غاروں میں چھپا ہمارا بحری بیڑا امریکی جہازوں کے انتظار میں ہے۔ایرانی چیف جسٹس نے کہا کہ امریکی جہازوں نے حدپار کی تو انہیں عبرت کا نشان بنا دیں گے امریکا اب آبنائےہرمز کے قریب آنے کی ہمت نہیں رکھتا۔ان کا کہنا تھا کہ امریکا اپنے جہازوں کا انجام دیکھ چکا ہے ایران کے قبضے میں لیے گئے بحری جہازوں کیخلاف قانونی کارروائی کا عمل جاری ہے۔ویڈیو: امریکا نے ایرانی تیل سے منسلک ٹینکر قبضے میں لے لیاواضح رہے کہ امریکی فوج نے ایرانی تیل سے منسلک ٹینکر قبضے میں لے لیا۔ امریکی محکمہ دفاع کے مطابق ٹینکر “میجیسٹک ایکس” بھارتی سمندر میں تحویل میں لیا گیا ہے اور یہ جہاز ایران کے لیے تیل اسمگلنگ میں ملوث تھا۔امریکی فوج نے جہاز تحویل میں لینےکی ویڈیو بھی جاری کر دی ہے جس میں امریکی اہلکاروں کو جہاز کے ڈیک پر کارروائی کرتے دیکھا جا سکتا ہے۔