صدر ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی ناکہ بندی کے باعث ایرانی تیل کی برآمدات مکمل طور پر بند ہو چکی ہیں اور جلد ہی ایران کو اپنے تیل کے کنویں بند کرنے پڑیں گے۔ تاہم ان دعوؤں کے برعکس ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ امریکی ناکہ بندی کے مکمل مالی اثرات ظاہر ہونے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں جبکہ دوسری جانب ایرانی حکام اس حوالے سے اپنا مزاحمتی مؤقف برقرار رکھے ہوئے ہیں۔ ناکہ بندی ایرانی تیل کی ترسیل کو کیسے متاثر کر رہی ہے؟