ٹرمپ کی عوامی مقبولیت میں مسلسل کمی، ریٹنگ 34 فیصد تک گر گئی

Wait 5 sec.

واشنگٹن : امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوام میں پسندیدگی کی شرح میں مزید کمی آگئی، پسندیدگی میں کمی کی وجہ ایران پر حملے اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ بتایا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی عوامی مقبولیت کے گراف میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔رائٹرز اور اپسوس کے حالیہ سروے میں بتایا گیا کہ صدر ٹرمپ کی کارکردگی سے مطمئن ووٹرز کی شرح اب محض 34 فیصد رہ گئی ہے۔سروے کے اہم اعداد و شمار میں کہا گیا کہ موجودہ سروے ٹرمپ پر حملے سے پہلے کا ہے، جس میں 34 فیصد امریکی ووٹر کارکردگی سے مطمئن ہیں جبکہ گزشتہ سروے میں یہ شرح 36 فیصد تھی۔تاریخی موازنہ کیا جائے تو جب ڈونلڈ ٹرمپ نے صدارت کا منصب سنبھالا تھا، اس وقت 47 فیصد ووٹرز ان کے حق میں تھے، جس کے بعد سے ان کی ریٹنگ میں مسلسل گراوٹ دیکھی جا رہی ہے۔سروے رپورٹ کے مطابق عوامی ناراضگی اور ریٹنگ میں کمی کی دو بڑی وجوہات سامنے آئی ہیں ، ایک ایران کے ساتھ حالیہ کشیدگی اور فوجی اقدامات پر امریکی عوام کے تحفظات اور دوسرا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونے والا حالیہ اضافہ ہے۔