سعودی عرب میں حکام کی ایکساپر اقامہ پر ’آٹو میٹک ہروب‘ لگنے سے متعلق وضاحت آگئی ہے۔سوشل میڈیا پر یہ خبریں گردش کررہی ہیں کہ جن اقامہ ہولڈرز کے اقامہ ایکسپائر ہوچکے ہیں انہیں 30 جون 2026 کا وقت دیا گیا ہے بصورت دیگر آٹومیٹک ہروب لگ جائے گا۔تاہم حقیقت یہ ہے کہ اب تک سعودی حکومت نے اس حوالے سے کوئی باضابطہ اعلان نہیں کیا ہے۔سعودی قانون کے مطابق ہروب (کام سے غیر حاضری) صرف اسپانسر، کمپنی کی جانب سے رپورٹ کیا جاسکتا ہے، یہ سسٹم کے ذریعے خود کار طور پر لاگو نہیں ہوتا۔اقامہ کی تجدید تین، چھ، نو اور بارہ ماہ میں کی جاسکتی ہے جبکہ اقامہ کی تجدید نہ کروانے پر پہلی بار جرمانہ 500 ریال، دوسری بار جرمانہ 1000 ریال ہے جبکہ بار بار خلاف ورزی ملک بدری کا باعث بن سکتی ہے۔یہ پڑھیں: سعودی اور جی سی سی شہری کب تک عمرہ ادا کرسکتے ہیں؟اقامہ ایکسپائر ہونے کی صورت میں ہروب اس وقت تک نہیں لگایا جاسکتا جب تک اقامہ تجدید نہ کرا لیا جائے۔ ہروب لگائے جانے کے 15 دن کے اندر اسے سپانسر اپنے ابشر اکاونٹ کے ذریعے کینسل کراسکتا ہے۔سعودی حکام کی جانب سے کوئی بھی سرکاری اعلان سعودی پریس ایجنسی، وزارت داخلہ کے ذریعے جاری کیا جاتا ہے، واٹس ایپ یا دیگر فارورڈز پر بھروسہ نہ کریں۔اگر آپ کا اقامہ ایکسپائر ہوچکا ہے تو جرمانے اور مسائل سے بچنے کے لیے جتنا جلد ہوسکے اس کی تجدید کروائیں۔