اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے نیتن یاہو کو جرائم پیشہ شخص قرار دے دیا

Wait 5 sec.

تل ابیب: اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر گولان نے نیتن یاہو کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے جرائم پیشہ شخص قرار دے دیا۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر گولان کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں فلسطینی شہریوں کو امتیازی قوانین اور تشدد کا سامنا ہے۔اُن کا کہنا تھا کہ اسرائیل میں تقریباً 19 لاکھ فلسطینی شہری آباد ہیں، 2025 میں 300 قتل کے واقعات ہوئے جن میں اکثریت فلسطینی شہریوں کی تھی، اسرائیل میں عرب شہریوں کو منظم طور پر نظر انداز کیا جا رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا نیتن یاہو کی پشت پناہی میں داخلی سلامتی کو سیاسی بقا کیلیے قربان کیا جارہا ہے۔دوسری جانب لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں صحافی امل خلیل کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو دانستہ نشانہ بنانا حقیقت چھپانے کی کوشش ہے۔لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کو انسانیت کیخلاف جرم قرار دیا، انہوں نے زخمی صحافی زینب فراج کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔لبنان میں اسرائیلی فضائی حملہ، صحافی امال خلیل شہید، زینب فرج زخمیلبنانی صدر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کودانستہ نشانہ بنانا حقیقت چھپانے کی کوشش ہے، اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔