بیروت: لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں صحافی امل خلیل کے قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ صحافیوں کو دانستہ نشانہ بنانا حقیقت چھپانے کی کوشش ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق لبنانی صدر جوزف عون نے اسرائیلی حملوں کو انسانیت کیخلاف جرم قرار دیا، انہوں نے زخمی صحافی زینب فراج کی جلد صحتیابی کی دعا کی۔لبنانی صدر کا کہنا تھا کہ صحافیوں کودانستہ نشانہ بنانا حقیقت چھپانے کی کوشش ہے، اسرائیل کی کارروائیاں بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہیں۔واضح رہے کہ جنوبی لبنان میں ایک مہلک اسرائیلی فضائی حملے میں لبنانی صحافی امال خلیل شہید ہو گئیں جب کہ ایک اور خاتون صحافی زینب فرج زخمی ہو گئی ہیں۔لبنانی حکام کے مطابق بدھ کے روز جنوبی لبنان میں ایک اسرائیل نے ایک فضائی حملے میں لبنانی صحافی امال خلیل کو قتل کر دیا، جب کہ ایک اور صحافی شدید زخمی ہو گئی ہیں۔لبنان کے اخبار ’الاخبار‘ سے وابستہ اَمال خلیل اپنی صحافتی ذمہ داریاں انجام دیتے ہوئے شہید ہوئیں، لبنان کی نیشنل نیوز ایجنسی (این این اے) کے مطابق مارچ کے بعد سے لبنان میں اسرائیل کے ہاتھوں ماری جانے والی وہ چوتھی میڈیا کارکن ہیں۔لبنانی سرکاری میڈیا اور وزارتِ صحت نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی حملوں میں ایک اور صحافی، زینب فرج، اس وقت زخمی ہوئیں جب امدادی کارکن ملبے تلے دبی امال خلیل تک پہنچنے کی کوشش کر رہے تھے۔جان کیری کا ایران جنگ سے متعلق بڑا انکشافلبنانی حکام کے مطابق اسرائیل نے جنوبی لبنان کے قصبے طیری پر حملہ کیا اور عارضی طور پر امدادی ٹیموں کو لوگوں کو بچانے سے روکے رکھا۔ واضح رہے کہ امال خلیل کا ادارہ، الاخبار، بائیں بازو کا جھکاؤ رکھنے والا اور حزب اللہ کا حامی اخبار ہے، ان کی لاش عمارت کے ملبے سے ملی۔