مردہ بہن کی باقیات بینک لے جانے کا معاملہ، کانگریس کی مودی حکومت پر چڑھائی

Wait 5 sec.

اڈیشہ: بھارت کے اڈیشہ میں انسانیت کو شرمسار کرنے والا ایک ایسا معاملہ سامنے آیا ہے، جس نے بینک افسران کو تو کٹہرے میں کھڑا کر ہی دیا ہے، انتظامیہ پر بھی سوال کھڑے کر دیے ہیں۔ مذکورہ افسوسناک واقعے پر کانگریس نے مودی حکومت کو آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق جیتو منڈا نامی شخص سے بینک کے افسروں نے کہا کہ اس کی بہن کے اکاؤنٹ میں موجود رقم بہن کے ہاتھوں میں ہی دی جائے گی۔ اس شرط کو پورا کرنے کے لیے بھائی نے مردہ بہن کی لاش اپنے کاندھوں پر اُٹھائی اور بینک پہنچ گیا۔افسوسناک ویڈیو تیزی کے ساتھ سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ کانگریس نے بھی اس ویڈیو کو ’ایکس‘ پر شیئر کیا ہے اور جیتو منڈا کے لئے اپنی ہمدردی ظاہر کی ہے۔ओडिशा की ये घटना मानवता को शर्मसार करती है।जीतू मुंडा को अपनी बहन का कंकाल कंधे पर लादकर बैंक जाने को मजबूर होना पड़ा।जीतू की बहन के खाते में 19,300 रुपए थे, जिसे निकालने जीतू जब ग्रामीण बैंक पहुंचे तो उनसे कहा गया- अपनी मरी हुई बहन को लेकर आओ। साथ ही तमाम कागजात मांगे गए।… pic.twitter.com/3sLIY3zaJK— Congress (@INCIndia) April 28, 2026کانگریس نے اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”اڈیشہ کا یہ واقعہ انسانیت کو شرمسار کرتا ہے۔ جیتو منڈا کو اپنی بہن کی لاش کندھے پر لاد کر بینک جانے کو مجبور ہونا پڑا۔جیتو کی بہن کے اکاؤنٹ میں صرف 19300 روپے تھے، جسے نکالنے جیتو جب دیہی بینک پہنچے تو ان سے کہا گیا کہ اپنی مری ہوئی بہن کو لے کر آؤ۔ ساتھ ہی تمام کاغذات مانگے۔ ایسے میں مجبور ہو کر جیتو نے یہ قدم اٹھایا۔“کانگریس نے سوشل میڈیا پوسٹ میں مودی حکومت کے بنائے گئے سسٹم کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا ہے کہ ”جس ملک میں حکومت امیروں کا 16 لاکھ کروڑ روپے کا قرض چٹکیوں میں معاف کرتی ہے، اس ملک میں جیتو جیسے غریبوں کو 19 ہزار روپے کے لیے اس قدر پریشان کیا جاتا ہے۔“ویڈیو: بھارتی شہری بینک سے رقم نکلوانے کے لیے بہن کی باقیات لے جانے پر مجبورکانگریس نے لکھا کہ ”یہ حادثہ ملک کے اصل حالات کو ظاہر کرتا ہے۔ وہ حالات جہاں غریبوں کی سماعت نہیں ہے۔ سسٹم پوری طرح سے امیروں کے قبضہ میں ہے۔“