فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کی پیشگوئی

Wait 5 sec.

جنیوا: انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے فضائی سفر مزید مہنگا ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا ایئر لائنز کے لیے ایندھن کی ان بلند قیمتوں کو خود برداشت کرنا اب ممکن نہیں رہا۔تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ایئر ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن نے ایشیا، یورپ اور افریقہ سمیت عالمی سطح پر جیٹ فیول (ہوائی جہاز کے ایندھن) کی شدید قلت اور قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔آئی اے ٹی اے کے چیف ولی والش نے خبردار کیا ہے کہ ایندھن کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافے کا بوجھ براہِ راست مسافروں پر منتقل ہوگا، جس کے نتیجے میں فضائی سفر کے کرایوں میں مزید اضافہ متوقع ہے۔ان کا کہنا ہے کہ ایئر لائنز کے لیے ایندھن کی ان بلند قیمتوں کو خود برداشت کرنا اب ممکن نہیں رہا۔ولی والش نے واضح کیا کہ موجودہ بحران کورونا کی وبا جیسا نہیں ہے کیونکہ اس وقت فضائی سفر کی طلب میں کوئی کمی نہیں آئی بلکہ یہ بدستور برقرار ہے، اس بحران کا سب سے زیادہ اثر ایشیا، یورپ، افریقہ اور لاطینی امریکہ پر پڑے گاایشیا اور یورپ میں ایندھن کی کمی کے باعث ‘فیول راشننگ’ (مقررہ مقدار میں فراہمی) شروع ہو سکتی ہے، جس سے متعدد پروازیں منسوخ ہونے کا خدشہ ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ موسمِ گرما کے عروج پر جب فضائی سفر کی طلب سب سے زیادہ ہوتی ہے، ایندھن کی قلت سنگین صورتحال اختیار کر سکتی ہے۔