کویت: اسکولوں سے متعلق بڑا اعلان سامنے آگیا

Wait 5 sec.

کویت سٹی: کویت کی وزارتِ تعلیم نے کابینہ کے فیصلے پر عمل درآمد کرتے ہوئے 3 مئی 2026 سے ملک بھر کے سیکنڈری اسکولوں میں دسویں، گیارہویں اور بارہویں جماعت کے طلبہ کے لیے باقاعدہ کلاسز کے آغاز کا اعلان کر دیا ہے۔غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق اس فیصلے کے تحت نہ صرف طلبہ بلکہ تدریسی اور انتظامی عملہ بھی اسکولوں میں واپس لوٹ آئے گا، اس فیصلے کو تعلیمی نظام کی مکمل بحالی کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا جا رہا ہے۔وزارتِ تعلیم کے ترجمان کے مطابق، اسکولوں کی واپسی کے لیے ایک جامع اور منظم منصوبہ تیار کیا گیا ہے جس کا مقصد تعلیمی تسلسل کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ طلبہ اور عملے کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔یہ فیصلہ سرکاری، نجی، مذہبی اور خصوصی تعلیم کے تمام مراکز پر لاگو ہوگا۔ نئے پلان میں فاصلاتی نظامِ تعلیم (آن لائن لرننگ) کے دوران حاصل ہونے والے تجربات کو بھی شامل کیا گیا ہے تاکہ تدریسی عمل کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔کویت کے وزارتِ تعلیم نے تصدیق کی ہے کہ اسکولوں کی عمارات کو جدید ضروریات کے مطابق لیس کر دیا گیا ہے اور تکنیکی و انتظامی عملہ مکمل طور پر تیار ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ ہماری اولین ترجیح طلبہ کی تعلیمی ترقی اور ان کی فلاح و بہبود ہے۔ ہم ایک ایسا مستحکم ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جہاں تعلیمی عمل بلا تعطل جاری رہ سکے۔سعودی عرب: ڈیجیٹل نسک کارڈ حاصل کرنے کے لئے کیا کریں؟وزارت نے والدین، طلبہ اور اساتذہ پر زور دیا ہے کہ وہ معلومات کے لیے صرف سرکاری ذرائع پر بھروسہ کریں اور سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی افواہوں پر کان نہ دھریں تاکہ تعلیمی عمل میں کسی قسم کا خلل پیدا نہ ہو۔