امریکا (29 اپریل 2026): اب مصروف سڑکوں پر نہ سگنل کی رکاوٹ نہ ٹریفک جان کا جھنجھٹ ایئر ٹیکسی گھنٹوں کا سفر منٹوں میں تبدیل کر دیا۔دنیا بھر میں لوگوں کو ٹریفک جام کا سامنا رہتا ہے، جس کی وجہ سے اکثر ان کا مقررہ وقت پر مطوبہ مقام پر پہنچنا دشوار بن جاتا ہے۔ تاہم اب الیکٹرک فلائنگ ٹیکسی کی کامیاب اڑان نے یہ مشکل آسان کر دی ہے۔نیویارک میں فلائنگ ٹیکسی کی اڑان کا کامیاب تجربہ کیا گیا۔ سگنل اور ٹریفک جام کے جھنجھٹ سے آزاد الیکٹرک ایئر ٹیکسی نے مین ہٹن سے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک فضا میں سفر کیا۔مین ہٹن سے ایئرپورٹ تک ایئر ٹیکسی نے صرف سات سے 10 منٹ میں سفر مکمل کیا، جو سڑک کے ذریعہ گاڑی یا ٹیکسی سے عموماً 45 منٹ سے ایک گھنٹے کا وقت لے لیتا ہے۔فضائی ٹیکسی ایک جدید قسم کا چھوٹا الیکٹرک طیارہ ہے، جو ہیلی کاپٹر کی طرح ٹیک آف اور لینڈ کر سکتا ہے۔ یہ مکمل طور پر بجلی پر چلتا ہے۔ ایئر ٹیکسی میں بیک وقت چار مسافروں کے بیٹھے کی گنجائش ہے۔ ایک آل الیکٹرک ہوائی جہاز نے مین ہٹن سے جان ایف کینیڈی انٹرنیشنل ایئرپورٹ تک نمائشی پروازیں اڑائی ہیں، جس کی آپریٹر کو امید ہے کہ یہ دنیا بھر کے مقامات پر روزمرہ کا واقعہ بن جائے گا۔