(29 اپریل 2026): اس وقت پوری دنیا گلوبل وارمنگ کا شکار ہے تاہم دنیا کا کون سا براعظم سب سے تیزی سے گرم ہو رہا ہے نئی رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا۔ماحولیاتی تبدیلی دنیا کو تبدیل کر رہی ہے اور گلوبل وارمنگ سے زمین پر تباہی کا سلسلہ طوفانوں، سیلابوں، کلاؤڈ برسٹ، غیر معمولی برساتوں، شدید گرمی کے ذریعہ بڑھ رہا ہے۔ایسے میں اقوام متحدہ اور یورپین سینٹر فارمیڈیم رینج ویدرفارکاسٹ کی مشترکہ رپورٹ جاری کی گئی ہے جس میں یورپ کو دنیا کا سب سے تیزی سے گرم ہونے والا براعظم قرار دیا گیا ہے۔اس رپورٹ کے مطابق یورپ عالمی سطح پر سب سے تیزی سے گرم ہونے والا خطہ بن گیا ہے۔ گزشتہ سال تقریباً پورے یورپ میں غیر معمولی طور پر زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا اور 95 فیصد یورپی خطہ اوسط سے زیادہ درجہ حرارت کا شکار رہا۔رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ یورپ میں ہیٹ ویوز شمال سے جنوب تک شدید اثرات چھوڑتی رہیں اور یورپ کا درجہ حرارت عالمی اوسط سے تقریباً دگنا تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ سائنسدانوں کے مطابق گرمی کی یہ رفتار انسانی صحت اور معیشت کیلیے بڑا خطرہ ہے۔رپورٹ میں کاربن اخراج اور موسمیاتی تبدیلی کو تیزی سے بڑھتی گرمی کی بڑی وجہ قرار دیا گیا ہے اور براعظم میں جنگلاتی آگ، خشک سالی اور سیلاب جیسے خطرناک موسمی واقعات میں اضافے کا انتباہ دیتے ہوئے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ صورتحال میں بہتری نہ آئی تو اثرات مزید تباہ کن ہوں گے۔اس کے ساتھ ہی رپورٹ میں صورتحال سے نمٹنے کے لیے فوری اور سخت ماحولیاتی اقدامات کی ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔Europe is warming >2x as fast as the global average, reducing snow & ice cover. High air temperatures, drought, heatwaves & record ocean temperatures affect regions from the Arctic to the Mediterranean.European State of Climate #ESOTC2025 out now. https://t.co/ZpuYXBirKi pic.twitter.com/cEtm651YDg— World Meteorological Organization (@WMO) April 29, 2026