دشمن کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بجائے خود کو دھماکے سے اڑا لیں، کم جونگ اُن کا اپنے فوجیوں کو پیغام

Wait 5 sec.

(29 اپریل 2026): شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اِن نے فوجی کو خود کو دھماکے سے اڑانے کی حمایت کر کے دنیا کو پھر حیران کر دیا۔شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اِن جو اپنے غیر معمولی اور حیران کن بیانات کی وجہ سے میڈیا کی زینت بنے رہتے ہیں اب ایک بار پھر انہوں نے نا قابل یقین بیان دے کر دنیا کو حیران کر دیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا کے صدر کِم جونگ اُن نے یوکرین میں لڑنے والے اپنے فوجیوں سے متعلق حیران کن بیان جاری کرتے ہوئے دشمن کے ہاتھوں گرفتاری سے بچنے کے لیے خود کو دھماکے سے اڑانے کی حمایت کر دی ہے۔کم جون ان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فوجیوں کی خودکشی کو ’’قربانی‘‘ قرار دیتے ہوئے کہا کہ کورین فوجی دشمن کے ہاتھوں پکڑے جانے کے بجائے خود کو ختم کر لیں۔ہزاروں شمالی کورین فوجی روسی فوج کے ساتھ مل کر یوکرین میں جنگ لڑ رہے ہیں اور میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کورین فوجی گرفتاری سے بچنے کیلیے خود کشی کر لیتے ہیں۔