ریاض: سعودی عرب میں وزارت افرادی قوت نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے حج کی چھٹیوں کے حوالے سے شرائط اور ضوابط کی وضاحت جاری کردی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’کارکن کو فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے قانون کے مطابق دس سے پندرہ دن کی چھٹیوں کا حق حاصل ہے، جس میں عید الاضحیٰ کی تعطیلات شامل ہیں۔‘تاہم اس کے لیے ضروری ہے کہ کارکن نے اپنے آجر کے پاس ملازمت کے دو سال مکمل کرلیے ہوں۔وزارت کے مطابق کارکنان جنہوں نے پہلے حج نہ کیا ہو، وہ اپنی پوری ملازمت کے دوران صرف ایک مرتبہ حج کے لیے چھٹی بمعہ تنخواہ حاصل کر سکتے ہیں۔سعودی عرب: ڈیجیٹل نسک کارڈ حاصل کرنے کے لئے کیا کریں؟وزارت کا کہنا ہے کہ آجر کو یہ اختیار ہے کہ وہ کام کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے سالانہ بنیاد پر حج کے لیے چھٹی لینے والے کارکنوں کی تعداد کا تعین کرے۔